ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا 10واں روز

Young Doctors

لاہور کے 5 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام بند، 4 ہزار سے زائد آپریشن ملتوی کر دیے گئے، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

https://essaysbuy.net/custom-writing-service stormtrooper-essay.com

لاہور:  لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال 10ویں روز بھی جاری ہے، ینگ ڈاکٹر کی جانب سے دی جانے والی 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن بھی آج ختم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 5 بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام بند ہے، 4 ہزار سے زائد آپریشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دور دراز سے آئے مریض اور ان کے لواحقین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے 72 گھنٹوں میں ایمرجنسی بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

سیکرٹری صحت نے ینگ ڈاکٹرز کو مذاکرات کی دعوت دیدی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی بند کر کے مریضوں کی جانوں سے کھیلنا قابل قبول نہیں، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے۔

Dunya-News

Share