پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا

Nafees Zikrya

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے نفیس ذکریا نے کہا کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز نے مظالم کی انتہا کر دی ہے، گزشتہ چند روز کے دوران بھارتی فورسز کے مظالم سے متعدد کشمیری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ essay writing service کشمیری حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، بھارتی فورسز معصوم کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ نفیس ذکریا نے واضح کیا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Share