پاناما : جسٹس اعجاز الاحسن نگراں جج تعینات

Justice Ijaz ul Ahsan

 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس اعجاز الاحسن کو نگراں جج تعینات کردیا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن پاناما فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نگراں جج کے فرائض سرانجام دیں گے، وہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ریفرنسز میں پیش رفت کو مانیٹر کریں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو حکم دیا گیا تھا کہ 6 ہفتوں کے اندر جے آئی ٹی کی طرف سے اکٹھے کئے گئے شواہد، ایف آئی اے اور نیب کے پاس پہلے سے موجود مواد کی روشنی میں ریفرنس تیار کرے اور راولپنڈی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کرے جب کہ فیصلے میں چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی گئی تھی سپریم کورٹ کے ایک جج کو نیب اور احتساب عدالت کی کارروائی مانیٹرنگ اور نگرانی کے لئے نامزد کریں۔

express-logo

Share