محمد رفیع کو مداحوں سے بچھڑے 37 برس بیت گئے

Muhammad Rafi

ممبئی:  لیجنڈری گلوکار محمد رفیع کی آج 37ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ گائیگی کی دنیا میں محمد رفیع کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ چوبیس دسمبر کو امرتسر کے علاقے کوٹلہ سلطان سنگھ گاؤں میں پیدا ہونیوالے رفیع چھے بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھے۔ محمد رفیع نے تیرہ سال کی عمر میں لاہور ریڈیو سے پنجابی گانے گا کر فنی سفر کا آغاز کیا اور سترہ برس کی عمر میں موسیقار شیام سندر کی دعوت پر ممبئی چلے گئے۔ رفیع نے فلم انمول گھڑی سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کے گائے گیت فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔ تین دہائیوں تک بھارتی فلموں میں راج کرنے والے محمد رفیع نے دلیپ کمار، دیو آنند، دھرمیندر، جتیندر، رشی کپور، شمی کپور اور امیتابھ بچن جیسے اداکاروں کے لیے گائیکی کی۔ لیجنڈری گلوکار نے چھتیس ہزار گیتوں، غزلوں، بھجنوں، نعتوں اور ترانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ محمد رفیع کو فلم فیئر ایوارڈ اور نیشنل ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Dunya-News

Share