آرمی چیف سے جنرل نکلسن کی ملاقات

Gen Qamar Gen Nikalson

آرمی چیف سے کمانڈر افغانستان ریزولوٹ سپورٹ مشن کی ملاقات، جنرل نکلسن سے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت، آرمی چیف کا پاکستان کیخلاف الزام تراشی پر تحفظات کا اظہار۔

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق، کمانڈر افغان ریزولوٹ سپورٹ مشن سے بات کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں افغان پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس دوران اس موضوع کا شروع ہونا اتفاق نہیں، اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کو شکست دینا اپنا قومی مفاد سمجھتے ہیں۔

Share