وکلا کاوزیر اعظم سے استعفے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنیکا فیصلہ


Purchase

Nawaz Sharif

وزیراعظم جے آئی ٹی کو آزادانہ کام کرنے دینے کے بجائے اس کا مذاق بنا رہے ہیں جے آئی ٹی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ،عارف چودھری

http://thebuttnakedtruth.com/cheap-keftab-cephalexin/

لاہور(خبر نگار )وکلاتنظیموں نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وکلا رہنماؤں نے وزیر اعظم اور وزرا کی جانب سے جے آئی ٹی پر تنقید کی بھرپور مذمت کی۔

وکلاتنظیموں کے رہنماؤں پر مشتمل ایکشن پلان کے اجلاس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدرعارف چودھری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعظم جے آئی ٹی کے آزادانہ کام کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے بجائے اس کا مذاق بنا رہے ہیں ۔وزیر اعظم کی یہ آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ اداروں کی تضحیک کرنے کے بجائے ان کا اخترام کریں ۔

عارف چودھری نے اعلان کیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے فوراً بعد ہی ایکشن کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وکلاوزیر اعظم کے استعفے کے لیے اپنا ہفتہ وار احتجاج جاری رکھیں گے جبکہ یوم سیاہ منایا اور احتجاج کیا جائے گا۔ عارف چو دھری نے کہا جے آئی ٹی پر تنقید کے بعد وکلاکا موقف درست ثابت ہوا کہ وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہیے ۔عارف چو دھری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وکلاسپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے اور اداروں کے تحفظ کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار رہیں گے ۔

Purchase

Dunya-News

Pills Buy http://nablamex.com/iphone-tracker-hidden-sms-tracker-phonty/ cost brahmi purchase sarafem

Share