پاک بھارت اختلافات کا حل بات چیت میں ہے:امریکا

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے اختلافات کا حل سفارتکاری سے نکالیں ، تشدد سے نہیں ، دنیا بھرمیں کہیں بھی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا ۔ پاک بھارت اختلافات کا حل تشدد نہیں بلکہ بات چیت میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران اس سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک ایسی پیش رفت جاری رکھیں گے جس سے خطے میں استحکام آئے ۔ ترجمان وائٹ ہاوس جوش آرنسٹ نے اڑی حملے کی براہ راست مذمت سےگریز کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں جوش آرنسٹ کا کہنا تھا کہ حال میں اسلام آباد یا نئی دہلی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ تاہم اس بارے میں محکمہ خارجہ سے پوچھا جائے ۔

iphone spy, phonty, highster

Share